”پنجاب کی ایک اوراعلی مثال“،فلڈ اورپرائس کنٹرول کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکاء کی سیلاب متاثرین کو دےئے جانیوالے کھانے سے تواضع،وزیراعلیٰ نے انتہائی رغبت سے کھانا کھایا ،معیار کی تعریف ،انتظامیہ کو مبارکباد اورشاباش

اتوار 21 ستمبر 2014 18:57

”پنجاب کی ایک اوراعلی مثال“،فلڈ اورپرائس کنٹرول کمیٹیوں کے مشترکہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سیلاب اورکابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کے مشترکہ اجلاس کے دوران شرکاء کولنچ میں وہی کھانا دیا گیاجووزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو دیا جاتا ہے۔تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف ،صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی اورصوبائی انتظامیہ کے اعلی حکام نے مرغ چنے اورسادہ روٹیوں پر مشتمل لنچ کیا اوروزیراعلیٰ نے انتہائی رغبت سے کھانا کھایا اور کھانے کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہی کھانا مصیبت زدہ بہن بھائیوں کا حق ہے اور مجھے خوشی ہے کہ متاثرین کو اچھا کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ اس کھانے کی فی کس لاگت40روپے آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حاجی نوازاورانتظامیہ کو سیلاب متاثرین کو اچھا کھانا فراہم کرنے پر مبارکباد اور شاباش دی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف سیلاب متاثرہ علاقوں کے دوروں کے دوران انتظامیہ کو ہدایات جاری کرچکے ہیں کہ سیلاب زدگان کو مرغ اورگوشت بھی کھانے میں دیا جائے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی اوربحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں اور بحالی کے کاموں کاجائزہ لینے کیلئے متاثرہ علاقوں کے غیر اعلانیہ دوروں کا سلسلہ شروع کردیا ہے کیونکہ اچانک دوروں سے اصل زمینی حقائق سے آگاہی حاصل ہوتی ہے اورلوگوں کے مسائل کے حوالے سے بہتر جانکاری ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :