تھر کوئل سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے بعد 22روپے فی یونٹ ملنے والی بجلی 5روپے فی یونٹ میں دستیاب ہو گی،ترجمان ایف بی آر

اتوار 21 ستمبر 2014 18:56

تھر کوئل سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے بعد 22روپے فی یونٹ ملنے والی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر)کے ترجمان نے کہا ہے کہ تھر کوئل سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے بعد یہ بجلی 5روپے فی یونٹ ہوگی ،جبکہ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی فی یونٹ 22روپے ہے ۔ایف بی آر کے ترجمان سینئر ممبران لینڈ ریونیو (پالیسی) شاہد حسین اسد نے گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل میں عوام کو سہولت دینے کی غرض سے پارلیمنٹ ہاوس چاروں صوبائی اسمبلیوں، وفاقی سیکرٹریٹ چاروں صوبوں کے سیکرٹریٹ، ایف پی سی سی آئی اور ملک کے تمام بڑے بڑے ایوانہائے تجارت و صنعت کی عمارات بڑے بڑے سرکاری دفاتر بڑی بڑی کمپنیوں، شاپنگ مال،بڑی مارکیٹوں میں جہاں ٹیکس گزاروں کی تعداد زیادہ ہے وہاں ٹیکس کیاسک کھولے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کیاسک پر ایف بی آر کے افسر اور اسٹاف ٹیکس گوشوارے نہ صرف وصول کریں گے بلکہ ٹیکس گزاروں کی آمدنی کے گوشوارے اور ویلتھ اسسٹیمنٹ پرْ کرنے میں رہنمائی کریں گے اور الیکٹرانک فائلنگ بھی کرائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت تمام ٹیکس گزاروں کیلئے ایف بی آر نے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیکس گزار ایف بی آر کی اس سہولت سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تھر کا کوئلہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار کا حامل ہے، تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے بعد یہ بجلی 5روپے فی یونٹ ہوگی ،جبکہ اس کے مقابلے میں اسوقت ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت فی یونٹ 22روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :