ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے ایک سو بلین روپے کے فنڈ طلب کر لیے

اتوار 21 ستمبر 2014 18:56

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے ایک سو بلین روپے کے فنڈ طلب کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے ایک سو بلین روپے کے فنڈ طلب کر لیے ہیں تاکہ ملک بھر میں قائم یونیورسٹیوں کے مالی مسائل کے حل اور فروغ تعلیم میں بہتری لائی جاسکے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفا قی حکومت سے تمام ممبران کی تقرری کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی دارلحکومت میں قائم یونیورسٹیوں میں تقرری پر پابندی ہٹانے کے حوالے سے سمری بھیج دی ہے ذرائع نے مذید بتایا کہ ۔ملک میں قائم یونیورسٹیوں کو فنڈزکی کمی کے مسائل کا سامنا ہے ۔ہائیرایجوکیشن کمیشن حکومت سے فنڈ حاصل کرنے کے باوجود اُن کو فنڈ فراہم نہیں کر رہا جس سے تعلیمی ادروں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے