بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ،(ڈیسکوز)نے ملی بھگت سے بلوں میں اضافہ کرکے اربوں روپے عوام سے چرالئے،وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی (کل)رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کرے گی،ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی نے تفصیلی تحقیقات کے بعد 15 لاکھ صارفین کے اعدادو شمار کا جائزہ لیا،ذرائع
اتوار 21 ستمبر 2014 18:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے بجلی کے بلوں میں گزشتہ ماہ غیر معمولی اضافے کا نوٹس لئے جانے کے بعد بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی ضلعی کمپنیوں (ڈیسکوز)نے ملی بھگت سے بلوں میں اضافہ کیا اور اربوں روپے عوام سے چرائے گئے ۔باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی نے تفصیلی تحقیقات کے بعد 15 لاکھ صارفین کے اعدادو شمار کا جائزہ لیا ہے جس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈسکوز نے خاص حکمت عملی کے تحت ملی بھگت سے عوام سے اربوں روپے لوٹے اس مقصد کے لئے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو دی گئی رعایت کا لحاظ نہ رکھا گیا بلکہ ایک یونٹ سے ہی وہ ریٹ لگایا گیا جو 200 سے زائد یونٹ پر لگایا جاتا تھا اس طرح 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین بھی اس کی زد میں آئے اور ان کے بل کئی گئی بڑھ گئے جس سے ملک بھر میں عوامی اور سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور حکومت مخالف حلقوں کو نہ صرف پراپیگنڈے کا موقع ملا بلکہ عوامی حلقوں نے کھلے عام بجلی کے بل نذرآتش کر کے بھی اپنے غم وغصے کا اظہار کیا ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.