تعلیم و تفریح اور ضرورت کی دیگر اشیاء کے بعد اب قربانیوں کے جانوروں کی خرید و فروخت بھی آن لائن ہونے لگی،مویشیوں کے بیوپاریوں نے بھی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کی خدمات حاصل کر لیں

اتوار 21 ستمبر 2014 18:54

تعلیم و تفریح اور ضرورت کی دیگر اشیاء کے بعد اب قربانیوں کے جانوروں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) تعلیم و تفریح اور ضرورت کی دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ اب قربانیوں کے جانوروں کی خریدوفروخت بھی آن لائن ہونے لگی،مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں نے بھی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کی خدمات حاصل جس کے ذریعے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عید قرباں کی آمد آمد ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف جہاں گلی گلی کوچہ کوچہ مویشی منڈیاں آباد ہوچکی ہیں اور ملک بھر کے شہروں‘ قصبوں اور دیہات کے گلی کوچوں میں گائے‘ بکرے‘ دنبے اور اونٹ بندھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں وہاں قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کا رحجان بھی زور پکڑ رہا ہے ۔

انٹرنیٹ جہاں تعلیم‘ تفریحی رابطوں اور آگاہی کے حوالے سے ہر شخص کی ضرورت بن چکا ہے وہاں اب دنیا بھر میں مختلف اشیاء کی خریداری بھی کی جارہی ہے۔ پاکستان میں آن لائن خریدو فروخت شروع ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔ اب قربانی کے جانوروں کی بھی آن لائن خریدو فروخت شروع ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :