Live Updates

آج اہم پیغام دوں گا،تبدیلی آ نہیں رہی ،آ گئی ہے:عمران خان

اتوار 21 ستمبر 2014 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے علم تھا کہ کراچی بھی جاگ چکا ہے اور عوام اس حکومت کو رخصت کرنے کے لئے بے چین ہیں، میں کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج یہی کہوں گا کہ تبدیلی آ نہیں رہی، بلکہ آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھاکہ آج تقریر کے دوران اہم پیغام دوں گا، نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، میں اس پاکستان کو عوام کے جنون میں دیکھ سکتا ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی تقریر میں صوبوں اور انتظامی یونٹس سے متعلق پارٹی موقف کا علان بھی کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :