سیاسی بحران پر تجاویز دیں، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا نا چاہتے ہیں: سراج الحق

اتوار 21 ستمبر 2014 18:38

سیاسی بحران پر تجاویز دیں، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا نا چاہتے ہیں: ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آج کہا جا رہا ہے کہ آئین کو خطرہ لاحق ہےلیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اس ملک کے آئین پر مکمل عمل نہیں کیا گیا، آئین کو نافذ ہی نہیں کیا گیا، ہماری کوشش اس آئین کے نفاذ کے لئے ہی ہے ، ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک غیر منصفانہ نظام نافذ کر دیا گیا ہے اور یہ بد امنی، بے روز گاری اور نا انصافی اس کرپٹ نظام کے تحفے ہیں،ہمارے حکمران عالمی مالیاتی اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے آگے بے بس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جرگے سے سیاسی بحران کے حل کے لئے انتہائی مناسب تجاویز دی ہیں، امید ہے تینوں فریقین ان پر عمل کریں گے اور کوئی حل نکل آئے گالیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو بہت بڑا فساد ملک کا منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :