ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی بالادستی ترقی کی ضامن ہے، مولانا عارف دمڑ

مسئلہ بلوچستان کے حل ،پیچیدہ حالات کو سلجھانے کیلئے جماعت اسلامی کا مسئلہ بلوچستان پر قومی کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگا

اتوار 21 ستمبر 2014 16:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑ نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی بالادستی ترقی کی ضامن ہے۔جماعت اسلامی نظریاتی آئین کی حفاظت ،قومی یکجہتی اور عدل وانصاف کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔جماعت اسلامی کامسئلہ بلوچستان پر ہونے والا قومی کانفرنس بلوچستان کے آئینی معاشی حقوق کے حصول ،احساس محرومی ،دہشت گردی ،حکومتی بے حسی کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ لسبیلہ کے دوران وندر ودیگر مقامات پر تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالمالک منصوری بھی تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بیرونی سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے دوسرے ممالک کارخ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حالات کی بے یقینی کی وجہ سے چینی صدر کاپاکستانی دورہ ملتوی کرنا اوربھارت جاکرچند گھنٹوں میں12معاہدوں پر دستخط کرناتشویشناک ہے۔معاہدے کے تحت چین اگلے پانچ سالوں میں بھارت میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں اور دھرنوں نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ پیچیدہ حالات کوسلجھانے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنامثبت کردار اداکریں۔اس سلسلے میں سیاسی جرگے کی پیش کردہ 11نکات اہم ہیں ان پر عمل درآمد کیاجاناچاہئے۔دونوں فریقین معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کریں۔حکومت اوردھرنے والوں کے مابین اختلافات اورکشیدگی کودورکرانے کے لئے سیاسی جرگے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین محاذ آرائی نے غیر جمہوری قوتوں کواقتدار کی راہ دکھائی ہے۔ملک کی موجودہ سنگین صورتحال کے باعث پوری قوم اور بیرون ملک آباد پاکستانی بے انتہا پریشان ہیں۔پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر جمی ہوئی ہیں۔