شریف برادران کو قادری فوبیاہوگیا، استعفے کے بغیر کوئی آپشن نہیں‘ بشارت جسپال

(ن) لیگ ، پیپلز پارٹی گٹھ جوڑ نے عوام کی جمع پونجی کو سیلاب کی نذ ر کر کیا‘ حفیظ چودھری سے گفتگو

اتوار 21 ستمبر 2014 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھری بشارت عزیز جسپال نے کہا ہے کہ انقلاب اورآزادی مارچ حکمرانوں کی نفسیات پر سوار ہوچکے ہیں،میاں نواز شریف اور شہباز شریف ڈاکٹر طاہرالقادری فوبیا کے شکار ہوچکے ہیں، وہ رات کو سوتے میں بھی خوف سے جاگ اٹھتے ہیں کہ ان کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کو ہے، اور وہ جیل میں ہوں گے۔

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عبدالحفیظ چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے بشارت جسپال نے کہا کہ حکومت کے تمام اقدامات کا مرکز قائد انقلاب کی ذات اور ان کے کارکن ہیں۔انہیں اب لندن پلان کی پٹی پڑھا دی گئی ہے۔ اور اس پر قوم کوبیوقوف بنانا چاہتے ہیں۔ مگر قوم اب جاگ چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں ، ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب ضرور آئے گا۔

(جاری ہے)

چاہے حکومت جتنا بھی منفی پراپیگنڈہ کرلے۔قاتل حکمرانوں کو کامیابی نہیں ہوگی۔ان کا کہناتھاکہ انقلابی دھرنا وزیر اعظم کا استعفیٰ لئے بغیر ختم نہیں ہوگا۔پاکستان کے عوام پر مسلط حکومت اور اپوزیشن میں بیٹھے سیاستدان کرپٹ نظام کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوگئے ہیں۔ مگر مسلم لیگ ن کی حکومت کوا ب کوئی نہیں بچا سکتا۔ حکمرانوں کو بوریا بستر لپیٹنا ہی ہوگا۔

بشارت جسپال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو ن کی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد شریف خاندان کا اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہوچکا ہے۔ انہیں فی الفور مستعفی ہوکر مقدمے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے شامل تفتیش ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ذمہ نواز شریف اور نریندر مودی ہیں جنہوں نے انقلاب اور آزاد ی مارچ سے توجہ ہٹانے کے لئے ہندوستان سے پاکستانی دریاوں میں پانی چھوڑا۔ ان کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ نے عوام کی جمع پونجی کو سیلاب کی نذ ر کر کیاانہیں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ہے۔