(ن) لیگ کی ممتاز بھٹو‘ لیاقت جتوئی اور ارباب غلام رحیم کو منانے کیلئے کوششیں تیز ،شاہ محمود شاہ کو ذمہ داری سونپ دی گئی ، ذرائع،ممتاز بھٹو کو منانے کے لئے خود وزیراعظم کو میدان میں آنا پڑے گا،قریبی ذرائع

اتوار 21 ستمبر 2014 16:36

(ن) لیگ کی ممتاز بھٹو‘ لیاقت جتوئی اور ارباب غلام رحیم کو منانے کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سندھ کے سابق وزرائے اعلی ممتاز بھٹو‘ لیاقت جتوئی اور ارباب غلام رحیم کو منانے کیلئے کوششیں تیز کردیں‘ منانے کیلئے شاہ محمود شاہ کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنماء شاہ محمد شاہ سے کہا ہے کہ وہ سندھ کے سابق وزرائے اعلی کو منائیں اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کو ان راہنماؤں کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کیساتھ رابطوں پر تشویش ہے تاہم دوسری جانب ممتا زبھٹو کے قریبی ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ممتاز بھٹو نے خلوص دل سے اپنی جماعت کو مسلم لیگ ن میں ضم کیاتھا لیکن اسے کوئی مثبت ردعمل نہیں ملا جس سے انہوں نے پارٹی عہدے چھوڑنے کافیصلہ کیا،ا ان ذرائع کا کہنا تھا کہ ممتاز بھٹو کو منانے کے لئے خود وزیراعظم کو میدان میں آنا پڑے گا اور اگر وہ ممتاز بھٹو کو ان کے مطالبات پر عمل کا یقین دلائیں تو صورتحال حکومت کے حق میں ہو سکتی ہے۔