Live Updates

امریکہ نے کینیڈا ، برطانیہ اور ایران سے ملکر پاکستان میں انتشارپھیلایا ہے، آرمی چیف نے سازش ناکام بنا دی  اسلم بیگ طاہر القادری کو ہمارے لوگ ایران لیکر گئے، قم میں سینئر آیت اللہ سے ملاقات کرائی گئی ، ویٹی کن میں پوپ سے بھی ملے سازش کر نیوالے چاہتے تھے فوج آ جائے ، عسکری قیادت کو تمام سازشوں کا علم تھا ،آرمی چیف نے معاملات خود حل کر نے کا کہہ دیا جنرل راحیل کا فیصلہ بہت بڑا ہے ، دیر کر دیتے تو پاکستان کو بہت نقصان ہوسکتا تھا ، سیاستدان ریٹائرڈ افسران سے ملکر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں عمران خان اور طاہر القادر ی کے مطالبات آئین اور قانون کے منافی ہیں ، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کا انٹرویو

اتوار 21 ستمبر 2014 16:36

امریکہ نے کینیڈا ، برطانیہ اور ایران سے ملکر پاکستان میں انتشارپھیلایا ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے کینیڈا ، برطانیہ اور ایران سے ملکر پاکستان میں انتشار پھیلایا ہے ، عسکری قیادت کو تمام سازشوں کو علم تھا ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ ، طاہر القادری اور عمران خان کی سازش ناکام بنادی ،عمران خان اور طاہر القادر ی کے مطالبات آئین اور قانون کے منافی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ نے برطانیہ ، کینیڈا اور ایران کے ساتھ ملکر انتشار پھیلایا ہے ہمارے لوگ ڈاکٹر طاہر القادری کو ایران کے شہر قم میں لے کر گئے اور سینئر آیت اللہ سے ملاقات کرائی گئی اسلم بیگ نے کہاکہ طاہرالقادری کو ویٹی کن سٹی لے گئے اور پھر وہاں پر پوپ سے ملاقات کرائی گئی ایک سوال کے جواب میں اسلم بیگ نے کہاکہ اس وقت جو لوگ عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ ہیں وہ 2002میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ساتھ رہے۔

(جاری ہے)

اکثر ریٹائرڈ افسران 10سال تک پرویز مشرف کے ساتھ رہے انہوں نے کہاکہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سوچ میں پاکستان میں آزاد خیال حکومت کا قیام تھا ایک سوال کے جواب میں اسلم بیگ نے کہاکہ موجودہ سازش بارے عسکری قیادت کو علم تھا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ طاہر القادری اور عمران خان کی سازش ناکام بنا دیا سازش والے چاہتے ہیں کہ فوج آئے اور اقتدار سنبھال لے تاہم آرمی چیف نے کہاکہ خود معاملات حل کر یں انہوں نے کہاکہ اقتدار بہت بڑی چیز ہوتی ہے اس کیلئے بیٹا باپ کو قتل کر دیتا ہے اور بھائیوں کی آنکھیں نکال دی جاتی ہیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہت بڑا فیصلہ کیا ہے اگر آرمی چیف جنرل راحیل شریف فیصلے کر نے سے جھجک محسوس کرتے تو پاکستان کو بہت بڑا نقصان ہوسکتا تھاانہوں نے کہاکہ سازش کر نے والے چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے فوج کی مداخلت یقینی ہو جائے ماضی میں ذرا سی بھی مداخلت پر فوج آجاتی تھی ۔

ایک اور سوال کے جوا ب میں سابق آرمی چیف نے کہاکہ فوج کی کبھی خواہش نہیں رہی کہ وہ خارجہ پالیسی بنائے انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی ز رداری کے دور میں آئی ایس آئی کو وزارت داخلہ کے ماتحت کر نے کا فیصلہ کیا گیا یہ فیصلہ غلط تھا اگر ایسے فیصلے کر نے سے پہلے سوچ لیا کریں تو فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا ۔ایک اور سوال کے جواب میں سیاستدان ریٹائرڈ افسران کے ساتھ ملکر تبدیلی لانا چاہتے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادر ی کے مطالبات آئین اور قانون کے منافی ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات