گومل یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں 1300 سے زائد امیدوار کی شرکت

اتوار 21 ستمبر 2014 16:20

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء)گومل یو نیو رسٹی کے بی ایس پروگرام میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں تیرہ سو سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا، انٹری ٹیسٹ ایٹا کے زیر نگرانی یو نیو رسٹی وینسم کالج میں منعقد کیا گیا ، گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) حامد شفیق نے انٹری ٹیسٹ سنٹر کا معائینہ کیا اس موقع پر ایٹا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ، منیجر ٹیکنیکل عاصم علی شاہ، سینئر کمپیوٹر پروگرامر محمد سہیل ناصر ہاشمی، منیجر اکاونٹس اینڈ ایڈ من ریاض اکبر، کمپیوٹر پروگرامر افضل خان نے انہیں بتایا کہ تیرہ سو چھیا سٹھ طلبہ شریک ہوئے، اور بارہ گھنٹے کے اندر نتائج کا بھی اعلان کردیا جائے گا، ماضی میں این ٹی ایس کے نتائج چوبیس گھنٹے کے بعد فراہم کئے جاتے تھے جبکہ اس مرتبہ ایٹا کی جانب سے بارہ گھنٹوں کے اندر نتائج کی فراہمی کے اعلا ن پر طلبہ کے والدین نے خوشی کااظہار کیا اور ایٹا کے کردار کو سراہا، وائس چانسلر گومل یو نیو رسٹی نے امید ظاہر کی کہ شفاف انٹری ٹیسٹ کے نتیجہ میں محنتی طلبہ کو آگے آنے میں مدد ملے گی ۔