خوردنی تیل کی بڑھتی آدرآمد زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ڈال رہی ہے، عاطف اکرام شیخ

طلب میں سالانہ تین فیصد اضافہ،مقامی پیداوارفوری بڑھائی جائے ،چیئرمین پی وی ایم اے

اتوار 21 ستمبر 2014 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے)کے چئیرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کی مقامی پیداوار بڑھ رہی ہے مگر اسکی رفتار تسلی بخش نہیں جس میں اضافہ کیلئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کرینگے تاکہ قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔ پاکستان میں خوردنی تیل کی مانگ میں سالانہ تین فیصد اضافہ ہو رہا ہے جس سے عہدہ براہ ہونے کے لئے پیداوار اور کشیدہ کرنے کے عمل کو بہتر بنانے، نئی ریفائنریاں لگانے اور مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے یہ بات پی وی ایم اے کا بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہونے کے بعد شراکت داروں کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مصنوعات کا معیار بہتر بنانا ہو گااور پاکستان کو اس شعبہ میں خود کفیل بنانے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گا تاکہ دو ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

حکومت بھی اس شعبہ کو توجہ دے کر اسکے مسائل حل کرے تاکہ روزگار اور محاصل بڑھیں اور زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ کم ہو۔

پاکستان تقریباً پینسٹھ فیصد مانگ درامدات سے پوری کرتا ہے اور گزشتہ سال ہم نے جنوری سے دسمبر تک انڈونیشیا اور ملیشیا سے 22لاکھ ٹن تیل درامد کیا جس میں ملیشیا کا حصہ ساٹھ فیصد تھا جس پر 1.34ارب ڈالر لگے ۔ پاکستان، انڈونیشیا اور ملیشیاء تعاون بڑھائیں اورملکر کام کریں تو تینوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :