ہنگو، کرم ایجنسی میں فورسز کی گاڑی الٹنے سے حوالدار شہید، ایک حوالدار سمیت 6 اہلکار زخمی

اتوار 21 ستمبر 2014 16:14

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) کرم ایجنسی میں فورسز کی گاڑی الٹنے سے حولدار شہید ،ایک حولدار سمیت 6اہلکار زخمی،زخمیوں کو پارہ چنار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اپر کرم ایجنسی کے علاقہ پاڑہ چنار میں کرم ملیشیاء فورس کی گاڑی معمول کے گشت کے دوران موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں حوالدار میر باز موقع پر شہید اور حوالدار ہاشم سپاہی اقبال ،سپاہی خان محمد ،سپاہی اسحاق ،سپاہی باک خان ،سپاہی سیال بات شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر پاڑا چنار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :