Live Updates

چکوال، دس روز قبل پراسرار طور پر غائب ہونیوالا بچہ اسلام آباد کے پی ٹی آئی دھرنے سے مل گیا،والد کی رپورٹ پر پولیس نے کیری ڈبہ کے ڈرائیور کو حراست میں لے رکھا ہے،پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء گنتی پوری کرنے کیلئے بچے کو اسلام آباد دھرنے میں لے گئے، اطلاع ملنے پر والد واپس لے آیا

اتوار 21 ستمبر 2014 16:14

چکوال، دس روز قبل پراسرار طور پر غائب ہونیوالا بچہ اسلام آباد کے پی ..

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) دس روز قبل پراسرار طور پر غائب ہونے والے 13 سالہ طالب علم کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا۔پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء گنتی پوری کرنے کیلئے اُسے اسلام آباد کے دھرنے میں لے گئے۔ اطلاع ملنے پر بچے کا والد محمد فاروق بیٹے کو اسلام آباد دھرنے سے اُٹھا کر واپس گھر لے گیا اور اکلوتے بچے کی ماں جو گذشتہ دس روز سے سکتے میں تھی اپنے بیٹے کو زندہ سلامت دیکھ کر سجدہ شکر بجا لائی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے این این آئی کی تفصیلات کے مطابق دس روز قبل چکوال شہر میں آٹھویں کلاس کا طالب علم محمد عمر فاروق پراسرار طور پرلاپتہ ہوگیا جس پر والدین نے پولیس کے پاس اغواء کی رپورٹ درج کرا دی جس میں کہا گیا تھا کہ حافظ محمد عمر فاروق محلہ چاہ لوہاراں سے کیری ڈبہ پر سوار ہو کر حراسیکنڈری سکول تلہ گنگ روڈ چکوال گیا مگر وہ سکول نہ پہنچا اور اس کو راستے میں ہی اغواء کرلیا گیا ہے۔ سٹی پولیس نے طالب علم محمد عمر فاروق کے اغواء کا مقدمہ بچے کے والد محمد فاروق کی رپورٹ پر سکول وین ڈرائیور عنصر محمود ولد محبوب حسین کیخلاف درج کر کے اُس کو گرفتار کر لیا اور وہ گزشتہ دس روز سے پولیس حراست میں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات