عوامی غم و غصہ کا علاج، نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں اورارکان اسمبلی کو کروڑوں کا ترقیاتی بجٹ دینے پر غور،سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو تجویز کردہ امداد سے دو گنا امداد دینے کا بھی فیصلہ

اتوار 21 ستمبر 2014 16:13

عوامی غم و غصہ کا علاج، نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں اورارکان اسمبلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے ملک بھر میں اپنے خلاف عوامی غم و غصے کو کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سرکاری نوکریاں دینے اور ترقیاتی کاموں کی تیزی سے تکمیل کے لئے ہرعوامی نمائندے کو کروڑوں روپے دینے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو تجویز کردہ امداد سے دو گنا امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے دھرنوں سے پریشان ہونے کی بجائے ترقیاتی کاموں کو جلداز جلد مکمل کرنے اور نئے عوامی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 3 لاکھ سے زائد بیروزگاروں کو روزگار دیا جائے گا۔ عوامی نمائندوں کو بھی ان کے علاقوں میں عام لوگوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کروڑوں روپے دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالہ سے جلد اہم فیصلہ کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :