وزیر اعظم نواز شریف اور انکے خاندان کے کسی فرد کے خلاف ایک کیس بھی بند نہیں کیا گیا،نیب کی وضاحت

اتوار 21 ستمبر 2014 16:13

وزیر اعظم نواز شریف اور انکے خاندان کے کسی فرد کے خلاف ایک کیس بھی بند ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 143 کرپشن کیسز بند کرنے کے بارے میں اطلاعات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے کسی فرد کے خلاف ایک کیس بھی بند نہیں کیا گیا ۔اتوار کو جاری ہونے والے ایک وضاحتی بیان میں نیب کے ترجمان نے وزیر اعظم کے خلاف 143 کرپشن کیسز بند کرنے کے الزامات کی مکمل تردید کی اور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ نیب یہ بات واضح کرنا چاہتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف آج تک ایک مقدمہ بھی بند نہیں کیا گیا ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب ایک خود مختار اور غیر سیاسی ادارہ ہے ۔نیب تمام کیسوں کی میرٹ اور دستیاب ثبوتوں کی بنیاد پر تحقیقات کرتا ہے اور اس کا کسی شخصیت کے عہدے سے کوئی تعلق نہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ الزام لگایا تھا کہ 14 ماہ کے دوران نواز شریف نے اپنے خلاف 143 کیس بند کرائے ہیں اور اس مقصد کے لئے انہوں نے بھر پور اثرورسوخ استعمال کیا ۔

متعلقہ عنوان :