پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، 7 وزراء سمیت 287 ارکان نے چپ کا روزہ نہیں توڑا،صرف حاضری سے وہ اپنا پورا اعزازیہ اور مراعات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، اجلاس پرمجموعی طور پر26 کروڑ سے زائد خرچ کئے گئے ،ذرائع

اتوار 21 ستمبر 2014 16:13

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، 7 وزراء سمیت 287 ارکان نے چپ کا روزہ نہیں توڑا،صرف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کے تین ہفتوں تک جاری رہنے والے مشترکہ اجلاس میں ایک اندازہ کے مطابق 7 وزراء سمیت 287 ارکان نے چپ کا روزہ نہیں توڑااور صرف حاضری پر اکتفا کیا جس سے وہ اپنا پورا اعزازیہ اور مراعات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جبکہ اس اجلاس پرمجموعی طور پر26 کروڑ سے زائد خرچ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ26 کروڑ سے زائد خرچ کرنے کے باوجود مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں7 وزراء ،5 پارلیمانی سیکرٹری ،25 سینیٹرا ور 250 ارکان اسمبلی ایسے بھی ہیں جنہوں نے اجلاس میں کسی قسم کی کوئی سمع خراشی نہیں فرمائی۔

ان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان شامل ہیں ۔ان ارکان نے ڈیسک پر لگا بٹن دبانے کی بھی کوشش نہیں کی ۔اجلاس کے دوران 150 سے زائدارکان ”سیلانی روح“کے طور پر آئے اور صرف حاضری لگا کر واپس چلے گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے 18 روز تک اجلاس کی صدارت کی ۔چیف وہپ شیخ آفتاب نے تمام حکومتی ارکان کو اجلاس میں شرکت کے لئے کہا تھا تاہم بہت سے ارکان نے بہت سے ارکان نے شمولیت نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :