عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا کانفرنسز اور کورسسز منعقد کرنے کا اعلان

محبت رسول ﷺ ہی متاع حیات ہے،منکرین ختم نبوت کے عقائد وعزائم کوآشکارا کرتے رہیں گے‘ اجلاس

اتوار 21 ستمبر 2014 15:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی وعہدیداران کا اجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاوٴ ن لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اخترنے کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ محبت رسول ﷺ ہی متاع حیات اور آخرت میں ذریعہ نجات ہے۔ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی بھی مسلمان نہیں ہوسکتا۔

قادیانی صرف اسلام کے دشمن نہیں بلکہ ملک وملت کے بھی دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 33ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس چناب نگر ضلع چنیوٹ کی تیاری کے سلسلے میں متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور100 سے زائد دروس ختم نبوت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔دروس کے تعین کے لیے مولاناعمر حیات،مولانا عبدالنعیم پرمشتمل دو رکنی کمیٹی بنائی گئی۔اجلاس میں سبزہ زار،شاہدرہ،انارکلی،کریم پارک،چونگی امر سدہومیں ختم نبوت کانفرنسیں اورشادی پورہ داروغہ والہ،مرکز ختم نبوت مسلم ٹاوٴ ن میں تین روزہ ختم نبوت کورسسز منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔