وزیراعظم کا ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد غیر معمولی اضافہ کی اطلاعات کا سخت نوٹس ،چاروں صوبائی حکومتوں سے رپورٹس طلب،سائرہ افضل تارڑ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا

اتوار 21 ستمبر 2014 15:26

وزیراعظم کا ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد غیر معمولی اضافہ کی اطلاعات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کے کیسز کی تعداد غیر معمولی اضافہ کی اطلاعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چاروں صوبائی حکومتوں سے رپورٹس طلب کر لی ہیں اور خیبر پختونخواہ سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ پولیو سے بچوں کو بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر تشویش ظاہر کی ہے اور 30 ستمبر کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں پاکستان میں مزید سفری پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت اور خاص طور پر وزیر اعظم نے معاملات کو بہتر کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔وزیراعظم نے اس حوالہ سے اقدامات کیلئے صحت قومی خدمات کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کو خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں اور انہوں نے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں بھی شروع کر دی ہیں تاکہ عالمی سطح پر مزید پابندیوں سے بچا جا سکے

متعلقہ عنوان :