بلاول بھٹو زراری نے متاثرہ علاقوں کا دورہ عوامی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے‘حسن رضا رہریجہ

بلاول بھٹو نے کشمیر کا نعرہ لگا کر اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کر دی ہے‘ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی وائے او میرپور

اتوار 21 ستمبر 2014 14:59

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زراری نے متاثرہ علاقوں کا دورہ عوامی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سیلاب کے علاقوں کو دورہ کر کے ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے ان خیالا ت کااظہار ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی وائے او ضلع میرپور حسن رضا رھریجہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کشمیر کا نعرہ لگا کر اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کر دی ہے بھٹو شہید نے بھی یہی کیا تھا کشمیر کیلئے ایک ہزار سال جنگ لڑیں گے اور آج ان کے نواسے بلاول بھٹو نے یہ کشمیریوں کی حمایت میں نعرہ لگا کر کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں اور پیپلزپارٹی کو پنجاب کا قلعہ اور لاڑکانہ بنائیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو وزیراعظم پاکستان اور پیپلزپارٹی پنجاب میں جیالہ وزیر اعلیٰ ہو گا۔

(جاری ہے)

پنجاب بھی پیپلزپارٹی کا 25سال سے گڑھ رہا ہے اور بھرپور محنت کر کے پنجاب میں پیپلزپارٹی کے جھنڈے لہرائیں گے اور ایک بار پھر بھٹوازم آئیگا۔ غریب عوام ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ تھی اور آئندہ بھی رہے گی ۔ پیپلزپارٹی ملتان کے ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑا کرئیگی اور بھرپور کمپین ہو گی اور پیپلزپارٹی یہ سیٹ جیت کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو تحفے میں دیں گے ۔