دوریوں و نفرتوں کے زہر کی نہیں ہمیں شیرینی ء پیار کی ضرورت ہے‘ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال

پاکستان میں جاری دھرنے خطرناک بین الاقوامی سازش ہیں قوم کو بیدار اور ذمہ دار ہو کر شب و روز تعمیر وطن میں مگن ہو جانا چاہیے

اتوار 21 ستمبر 2014 14:59

ڈڈیال(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) دوریوں و نفرتوں کے زہر کی نہیں ہمیں شیرینی ء پیار کی ضرورت ہے پاکستان اور آزادکشمیر میں نفرت تعصب لسانیت اور انانیت کا زہر پھیلایا جا رہا ہے قوم کو تقسیم کر کے ابہام اور شکوک پیدا کیے جا رہے ہیں پاکستان میں جاری دھرنے خطرناک بین الاقوامی سازش ہیں قوم کو بیدار اور ذمہ دار ہو کر شب و روز تعمیر وطن میں مگن ہو جانا چاہیے ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال خواجہ محمد نذیر اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ملک محمد خان کی بلدیہ آفس ڈڈیال میں سماجی شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو ۔

گزشتہ روز بلدیہ آفس ڈڈیال میں ایک پر ہجوم محفل میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد نذیر اور ملک محمد خان نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ ہم ذاتی انا اور برادری ازم کے تعصبات کا شکار ہو کر ایک دوسرے کی کردار کشی کرتے ہیں جیسے بعض ناقدین نے ہم پر الزام لگایا ہے کہ ہم نے ڈڈیال شہر سے قائداعظم محمد علی جناح اور مقبول بٹ کی تصاویر اتاری ہیں یہ سراسر بے بنیاد الزام ہے قائداعظم محمد علی جناح امت مسلمہ کے ایک در خشندہ ستارہ ہیں جب کہ مقبول بٹ تحریک آزادی کے ہیرو ہیں کشمیر کا بچہ بچہ ان دونوں شخصیات کی دل سے قدر کرتا ہے ہم ڈڈیال کی تمام سیاسی پارٹیوں او ر طبقات کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ڈڈیال کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں کئی سڑکوں اور گلیوں میں ترقیاتی کام جاری ہے اور عوامی خواہشات کے مطابق تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں تا ہم چند لوگوں کو ہمارے کام کی وجہ سے مروڑ پڑ رہے ہیں ہم ان سے کہتے ہیں کہ حسد کرنے کے بجائے آپ ہماری معاونت کریں ہمارے لیے سب محترم ہیں آئیے سب مل کر وطن عزیز میں مساوات بھائی چارہ پیار اور اعتماد کو فروغ دیں ۔

(جاری ہے)

آج منتشر ہجوم کی بجائے ہمیں ایک قوم بننے کی اشد ضرورت ہے -

متعلقہ عنوان :