پنجاب میں سیلاب سے مختلف علاقوں میں 25 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر 15 لاکھ ایکڑ ارازعی پر کھڑی فصلیں بھی تباہ

جنوبی اضلاع میں کاشت کی جانے والی نقد آور فصلوں  چاول، کپاس اور گنے کو شدید نقصان پہنچا  ابراہیم مغل

اتوار 21 ستمبر 2014 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) پاکستان میں مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب سے مختلف علاقوں میں 25 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر 15 لاکھ ایکڑ ارازعی پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں سیلاب کے باعث پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں کاشت کی جانے والی نقد آور فصلوں  چاول، کپاس اور گنے کو شدید نقصان پہنچا ۔ کسانوں کی نمائندہ تنظیم ایگری فورم پاکستان کے سربراہ ابراہیم مغل نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی گنے، چاول اور کپاس کی فصلوں کے علاوہ سبزیوں اور چارے کے کھیت بھی سیلابی ریلے کی زد میں آئے اور ہزاروں مویشی بھی اس کا شکار ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ کپاس سے تیار کردہ مصنوعات اور چاول بڑے پیمانے پر برآمد بھی کیے جاتے ہیں لہذا سیلاب سے ان فصلوں کو پہنچنے والے نقصان سے خدشہ ہے کہ پاکستان کو تجارتی خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ساڑھے سولہ ارب ڈالر کی کپاس اور اس کی مصنوعات کی برآمدات ہوتی ہیں لہذا بڑھنے کی بجائے ان کے کم ہونے کا اندیشہ ہے دوسرا دو ارب ڈالر کا ہماراچاول برآمد ہوتا ہے اس دفعہ دس لاکھ ٹن چاول بھی نہیں ملے گا۔

اندیشہ ہے کہ دس سے پندرہ ہزارمویشیوں کا بھی نقصان ہوا ہے تیسری بڑی برآمدات چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کی ہوتی ہیں اور وہاں اس قدر پریشانی ہے کہ وہ برآمدات بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق فصلوں کی تباہی سے زرعی شعبے کو 260 ارب روپے تک کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :