نواب شاہ: دو گروہوں میں تصادم، 4افراد جاں بحق،15 زخمی

اتوار 21 ستمبر 2014 14:46

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) نواب شاہ میں دیرینہ دشمنی پر دو مسلح گروپوں میں تصادم کے باعث چار افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے نواحی گاؤں نواب ولی محمد میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ سے پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مسلح تصادم میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کے مطابق قاضی احمد تھانے کی حدود میں گاؤں نواب ولی محمد میں مگسی اور راہو برادری میں پرانی دشمنی پر فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مگسی برادری کے4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :