نواب شاہ دولت پور میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں3افراد ہلاک  علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

اتوار 21 ستمبر 2014 14:41

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) نوابشاہ کے علاقے دولت پور کے قریب دو گرپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قاضی احمد تھانے کی حدود میں گاؤں علی خانفج میں مگسی اور راہو برادری میں پرانی دشمنی فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مگسی برادری کے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا -

متعلقہ عنوان :