پی ٹی آئی کے دھرنے میں جنریٹر کے دھوئیں سے 3 افراد بے ہوش حالت خطرے سے باہر

اتوار 21 ستمبر 2014 14:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک 3 افراد جرنیٹر کا دھواں خیمے میں بھر جانے سے بیہوش ہو گئے ۔گزشتہ شب اسلام آباد میں طوفانی بارش کے باعث دھرنے میں لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

کئی خیمے اکھڑ گئے اس دوران پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک تین افراد نے جرنیٹر خیمے کے اندر لگا لیا جس کے باعث تینوں افراد بے ہوش ہو گئے تاہم صبح ہوتے ہی ساتھیوں کے اٹھانے پر بے ہوش پائے گئے۔ تینوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پولی کلینک اسلام آباد منتقل کر د یا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :