تائیوانی خاتون کی لاش ہنزہ سے مل گئی ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،مس چینگ کے فرانسیسی دوست نے حادثہ کی اطلاع پسو گاوٴں کے تھانے میں درج کروائی تھی ، پولیس افسر

اتوار 21 ستمبر 2014 14:37

تائیوانی خاتون کی لاش ہنزہ سے مل گئی ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ..

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) پولیس اہلکاروں اور ریسکیو ٹیم کے دیگر اراکین کو ایک تائیوانی خاتون کی لاش ملی جو گلگت بلتستان کے ہنزہ نگر ضلع کے قریب ایک چوٹی سے گرکر ہلاک ہوگئی تھیں۔26سالہ یو چنگ چینگ فرانسیسی ساتھی زوریئر کے ہمراہ ہنزہ وادی کے ایک گلیشئر سے واپس آرہی تھیں کہ ایک چوٹی سے گر گئیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ساتھی نے گجال پولیس اور مقامی افراد کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیابعدازاں چھ پولیس اہلکاروں اور 12 مقامی افراد پر مشتمل ریسکیو ٹیم کو جائے وقوع کی جانب روانہ کیا گیا جہاں سے تائیوانی سیاح کی لاش ملی جسے ہنزہ منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس افسر حسین جامی نے کہا کہ مس چینگ کے فرانسیسی دوست نے حادثہ کی اطلاع پسو گاوٴں کے تھانے میں درج کروائی تھی۔ایک مقامی ٹور آپریٹر امتیاز علی نے کہا کہ سیاحوں نے جس راستے کا انتخاب کیا اسے بہت خطرناک تصور کیا جاتا ہے، مقامی افراد بھی اس راستے سے دور رہتے ہیں اور اگر جانا پڑ بھی جائے تو بند ٹریک پر بہت محتاط رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس راستے پر ایک غلط قدم بھی موت کا باعث بن سکتا ہے کیوں کہ اس سے آپ ہزاروں فٹ نیچے واقعے پتھروں پر گر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :