حکومت بند گلی میں نہیں اٹھارہ کروڑ عوام ہمارے ساتھ ہیں ،عابد شیر علی،دھرنے دینے والوں کا مقصد ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا ہے ،حلقہ این اے 149 میں امیدوار کا فیصلہ پارٹی پارلیمانی بورڈ کرے گا ، وزیر مملکت کا انٹرویو

اتوار 21 ستمبر 2014 14:37

حکومت بند گلی میں نہیں اٹھارہ کروڑ عوام ہمارے ساتھ ہیں ،عابد شیر علی،دھرنے ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانا صوبائی معاملہ ہے صوبائی حکومتیں پارلیمنٹ کو ریکوزیشن بھیجیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کا مقصد ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت بند گلی میں نہیں ہے ،حکومت 18 کروڑ عوام اور پارلیمنٹ کیساتھ ہے ، انہوں نے کہا کہ مشرف حکومت بھی ہمارے خلاف کوئی کرپشن کا کیس ثابت نہ کرسکی ، 700 کنال کے گھر والے بتائے ان کی آمدن کا ذریعہ کیا ہے وزیر مملکت پانی و بجلی نے کہا کہ بلاول قومی لیڈر کے بیٹے ہیں ان کا دورہ پنجاب خوش آئند ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے ۔

عابد شیر علی نے کہا کہ حلقہ این اے 149 میں امیدوار کا فیصلہ پارٹی پارلیمانی بورڈ کرے گا ۔