بحالی کے کام،متاثرہ علاقوں کےاچانک دورے کروں گا،شہبازشریف

اتوار 21 ستمبر 2014 14:37

بحالی کے کام،متاثرہ علاقوں کےاچانک دورے کروں گا،شہبازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء)پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہے کہ بحالی کے کاموں کاجائزہ لینے کے لئےوہ متاثرہ علاقوں کے غیر اعلانیہ دورے کریں گےتاکہ زمینی حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے،،لاہور سے جاری بیان کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اوربحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اچانک دوروں سے زمینی حقائق سے آگاہی اورلوگوں کے مسائل کی بہتر معلومات ملتی ہیں۔انہوں نےانتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ریسکیواورریلیف آپریشن کی طرح بحالی کا کام بھی تیزی سے کیاجائے۔ مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی دن رات مدد کرنے والے ہمارے سر کے تاج ہیں۔شہبازشریف نےکہاکہ امداد اوربحالی کے کاموں میں غفلت یا کوتاہی کی شکایت پرسخت کارروائی کی جائےگی۔