ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف کیس کی سماعت (کل) جسٹس اطہر من اللہ کریں گے

اتوار 21 ستمبر 2014 13:36

ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف کیس کی سماعت (کل) جسٹس اطہر من اللہ کریں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف کیس کی سماعت (کل) پیر کو جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ عدالت میں انجمن تاجران آبپارہ کے صدر اجمل بلوچ نے درخواست دائر کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے چوہدری اکرام عدالت میں پیش ہوں گے۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو بھی نوٹس جاری کئے تھے۔ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کے حوالے سے اجازت نامہ بھی ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے پہلے ہی جمع کرایا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :