عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان

اتوار 21 ستمبر 2014 13:17

عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں ہونے والی مسلسل کمی کے باعث یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بھی ایک روپے اسی پیسے تک کی کمی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی مسلسل کمی سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت 70پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت 45پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 87پیسے ،لائٹ ڈیزل 77پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت 1.80روپے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ قیمتوں میں حتمی کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی ۔