روس میں رواں سال کے آخر تک افراط زر کی شرح 7.7فیصد کی بلند سطح تک پہنچ جائیگی، اناطولی سیلینوف

بجٹ اخراجات بڑھانے اور انٹری فنانسنگ فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، روسی وزیر خزانہ

اتوار 21 ستمبر 2014 13:04

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) روسی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ روس میں رواں سال کے آخر تک افراط زر کی شرح 7.7فیصد کی بلند سطح تک پہنچ جائیگی۔

(جاری ہے)

روسی وزیر خزانہ اناطولی سیلینوف نے سوچی میں انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رواں سال افراط زر کی شرح 7.5 سے7.7فیصد رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ اگلے سال افراط زر کی شرح 5.5 سے 6فیصد تک لانے کا منصوبہ ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارا بجٹ اخراجات بڑھانے اور انٹری فنانسنگ فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔روسی وزیر خزانہ نے ٹیکس کے حوالے سے کہا کہ روس کو موجودہ 13فیصد فیکسڈ ریٹ کے بجائے پروگریسو پرسنل انکم ٹیکسیشن متعارف کرنے کی ضرورت نہیں اور یہ عام سی بات ہے کہ جتنی زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے اتنا زیادہ انکم ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :