دبئی،کمرشل آپریشنز گروپ کو پہلی ششماہی کے دوران 572 ملین ڈالرکا منافع

اثاثوں کا حجم 116 بلین درہم پر آگیا

اتوار 21 ستمبر 2014 13:04

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) دبئی ہولڈنگز کے کمرشل آپریشنز گروپ نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ کی دوران 572 ملین ڈالرسے زائد کا منافع حاصل کیا۔

(جاری ہے)

یونٹ سے جاری بیان کے مطابق سال کی پہلی ششماہی میں 5.6 بلین درہم کی آمدنی ہوئی اور ان کو 2.1 بلین درہم کا منافع ہوا ۔مذکورہ یونٹ جنوی 2015ء میں 750 ملین ڈالر قرضہ کی واپسی کی مد میں ادا کریگا اور اگلے سال کے آخر تک یہ یونٹ اپنے ذمہ 319.3ملین ڈالر قرضہ واپس ادا کردیگا، یونٹ کے مطابق ان کے اثاثوں کا حجم 116 بلین درہم پر آگیا ہے ۔