ای او بی آئی نے پنشن کی ادائیگیوں ،فنڈز کی وصولی کیلئے بینک الفلاح لمیٹڈ کو منتخب کرلیا

انتظامیہ نے ہرٹرانزیکشن کے بدلے 26 روپے کی آفر دینے پر بینک الفلاح کا انتخاب کیا

اتوار 21 ستمبر 2014 13:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن( ای او بی آئی) نے ملازمین کوپنشن کی ادائیگیوں اور فنڈز کی وصولی کیلئے بینک الفلاح لمیٹڈ کو منتخب کرلیا ۔

(جاری ہے)

رواں سال جون میں ای او بی آئی کی جانب سے پنشنز اور بڑھاپے کی گرانٹس کی تقسیم کے سلسلے میں جاری اشتہار کی بولی میں پانچ بینکوں نے حصہ لیاجن میں حبیب بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، بینک الفلاح لمیٹڈ اور تعمیر مائیکرو فنانس بینک نے حصہ لیا۔ سب سے کم بولی دینے پر بینک الفلاح اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ ای او بی آئی کی انتظامیہ نے ہر ٹرانزیکشن کے بدلے 26 روپے کی آفر دینے پر بینک الفلاح کو فنڈز کی تقسیم کیلئے منتخب کرلیا ہے۔