ڈی جی خان سیمنٹ کو گزشتہ مالی سال کے دوران 6 ارب روپے کا خالص منافع

فی حصص آمدنی 13.62 روپے تک پہنچ گئی

اتوار 21 ستمبر 2014 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) ڈی جی خان سیمنٹ نے گزشتہ مالی سال کے دوران 6 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ،کمپنی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق کمپنی کے منافع میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں فی حصص آمدنی 13.62 روپے تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 30 جون 2014ء کو ختم ہونیوالے مالی سال کے دوران کمپنی نے 5 ارب 96 کروڑ 50 لاکھ روپے کا خالص منافع کمایا جبکہ گزشتہ برس کمپنی کا منافع 5 ارب 50 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا اور کمپنی کی فی شیئر آمدنی 12.56 روپے رہی تھی ،اس دوران 3 روپے فی حصص کا کیش ڈیویڈنڈ دیا گیا جو رواں سال بڑھ کر 3.50 روپے تک پہنچ گیا۔