اسمگلنگ کا الزام، لندن سےآنے والی پرواز کےعملے کو حراست میں لے لیا گیا

اتوار 21 ستمبر 2014 12:17

اسمگلنگ کا الزام، لندن سےآنے والی پرواز کےعملے کو حراست میں لے لیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء)کسٹم حکام نےلندن سے لاہورآنے والی پی آئی اے کی پروازکےپائلٹ سمیت تمام عملےکو لاکھوں روپےمالیت کےموبائل فونز اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے پر حراست میں لےلیا۔ کسٹم حکام کےمطابق لندن سے لاہورآنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے کیبن کریو سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور غیر ملکی کرنسی بر آمد ہوئے۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے تمام ائر ہوسٹسزاور فلائٹ اسٹیورڈز کے سامان کی تلاشی لی تو ان میں سےبھی غیر ملکی قیمتی موبائل برآمدہوئے ۔یہیں پر بس نہیں، پائلٹ عامر ہاشمی جو پالپا کے چیئرمین بھی ہیں۔ان سےبھی کسٹم حکام نے5ہزار پاؤنڈز برآمدکرلئے۔کسٹم حکام نے تمام کیبن کریو کو حراست میں لے لیا۔آخری اطلاعات کے مطابق پی آئی اےحکام اور کسٹم حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔