کبیر والہ :ٹرک اور ٹریلر میں تصادم ،7 افراد جاں بحق 9 زخمی

اتوار 21 ستمبر 2014 11:22

کبیر والہ :ٹرک اور ٹریلر میں تصادم ،7 افراد جاں بحق 9 زخمی

کبیروالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) کبیروالا جھنگ روڈ پر صبح چار بجے مِنی ٹرک اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور نو زخمی ہو گئے ۔ دو شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان روانہ کیا گیا جبکہ سات زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منی ٹرک گوجرانوالہ سے ملتان جا رہا تھا ، جس میں منڈی میں کام کرنے والے مزدور جن کا تعلق بھی گوجرانوالہ سے ہے ، سوار تھے ۔ جب یہ کبیروالا کے علاقہ 25 پل کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والے کھاد سے لوڈ ٹرالر سے ٹکرا گیا ، اور اس میں سوار سات افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ منی ٹرک میں سوار دیگر افراد و ٹریلر ڈرائیور بھی زخمی ہوا ۔

متعلقہ عنوان :