Live Updates

تحریک انصاف کے مزار قائد پر جلسے کی تیاریاں مکمل ،کارکن پرجوش

اتوار 21 ستمبر 2014 11:10

تحریک انصاف کے مزار قائد پر جلسے کی تیاریاں مکمل ،کارکن پرجوش

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) کراچی میں تحریک انصاف کے دھرنے اور جلسےکی تیاریاں جاری ہیں ، نیو ایم اے جناح روڈ پرمزار قائد کے سامنے ہونے والے دھرنے سے عمران خان سے خطاب کریں گے ۔ سٹیج کی تیاری آخری مراحل میں سیکورٹی کے لئے اطراف میں پانچ سو پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔ شہر قائد میں نیو ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد کے سامنے تحریک انصاف کے دھرنے اور جلسے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے ۔ جلسے میں شرکت کے لئےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی آچکے ہیں ۔ جبکہ عمران خان شام کوپہنچیں گے ۔ بیس فٹ اونچے اور 80 فٹ چوڑے سٹیج کی تیاری آخری مراحل میں ہے ۔ دوپہر تک تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ جلسہ گاہ کے اطراف سیکورٹی کے لئے پانچ سو پولیس اہلکار جلسہ گاہ کے اطراف تعینات ہوں گے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی دو ٹیمیں سوئیپنگ کریں گی جبکہ سوئیپنگ کے لئے کتوں سے بھی مدد لی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :