قومی ایتھلیٹکس چمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگی،مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی، ویمن ایونٹ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی

اتوار 21 ستمبر 2014 11:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ایتھلیٹکس چمپئن شپ آئندہ ماہ 17 اکتوبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی جبکہ ویمن ایونٹ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اورگلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ چمپئن شپ 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔