قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے27 ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوگی،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد جاری

اتوار 21 ستمبر 2014 11:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) 8رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے27 ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایشین گیمز جنوبی کوریا میں کھیلی جا رہی ہے ،گیمز میں تائیکوانڈو کا ایونٹ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کھیلا جائیگا جس میں 5کھلاڑی اور 3 آفیشلز جائینگے ۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں غضنفرعلی ، ارسلان ، اسد خان اور عاطف ارشد، خواتین میں آسیہ بتول اور نجمہ رسول شامل ہیں جبکہ افیشلز میں جلال حیدر ٹیم منیجر ، کرنل وسیم ہیڈ کوچ اور نصیب اللہ بطور اسسٹنٹ کوچ اپنے فرائض سرانجام دینگے۔ انہوں نے کہاکہ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور امید ہے کہ وہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر ینگے۔

متعلقہ عنوان :