قومی بیس بال ٹیم ایشین گیمز میں پہلا میچ 23 ستمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی

اتوار 21 ستمبر 2014 11:03

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء)قومی بیس بال ٹیم ایشین گیمز میں اپنا پہلا میچ 23 ستمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا پاکستان کو گروپ بی میں جاپان ،چین اورمنگولیا کے ساتھ رکھا گیا جبکہ گروپ اے میں کوریا ،چائنیز تائیپے ،ہانگ کانگ اورتھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اپنا پہلا میچ ایشیا ء کی نمبر ون ٹیم جاپان کے خلاف 23ستمبر کو کھیلے گا ، گروپ کا دوسرا میچ 24ستمبر کو منگولیا کے خلاف کھیلا جائے گا جبکہ گروپ کا اپناتیسرا اور آخری میچ چین کے خلاف 25ستمبر کو کھیلے گا۔