کوئٹہ میں دھماکا،11افراد زخمی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 23:54

کوئٹہ میں دھماکا،11افراد زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکا جناح ٹاؤن کے علاقے پنج فٹی میں ہوا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں ، زخمی افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔دھماکے کے فوری بعد ہی سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا پنج فٹی میں ایک ہوٹل کے قریب ہوا تھا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نسب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔پنج فٹی میں ہونے والے دھماکے سے قریبی عمارات کو بھی نقصان پہنچا اور کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔جناح ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ جگہ پہنچ گئی تھیں۔