عسکریت پسندوں سے بچنے کے لیے کئی ہزار شامی مہاجرین ترکی میں داخل

ہفتہ 20 ستمبر 2014 23:12

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) اسلامک اسٹیٹ‘ یا آئی ایس کے عسکریت پسندوں سے بچنے کے لیے ہزاروں شامی مہاجرین ترکی میں داخل ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان مہاجرین میں زیادہ تر تعداد شام کے کردوں کی ہے۔ آئی ایس کے عسکریت پسند کردوں کے زیر کنٹرول علاقے کوبانی میں پیش قدمی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کرد علاقہ ترک سرحد کے بالکل قریب واقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے یہ مہاجرین ترک سرحد کیاندر موجود ہیں لیکن ترک حکام کی طرف سے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ترکی میں پہلے ہی ساڑھے آٹھ لاکھ شامی مہاجرین موجود ہیں۔ دریں اثناء شامی کرد فورسز نے آئی ایس کی پیش قدمی کے پیش نظر شمالی شام کے تقریبا ساٹھ دیہات سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :