سام سنگ نے گھرکیلئے جدید کلیننگ ڈیوائس پاور بوٹ وی آر 9000متعارف کرادیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 23:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے گھرکی صفائی کیلئے جدید کلیننگ ڈیوائس پاور بوٹ وی آر 9000 متعارف کرادیا جو مضبوط سکشن طاقت اور سہولت کے ساتھ خودکار طریقے سے پورے گھر، کارپٹ اور فرش کی مکمل صفائی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پاور بوٹ وی آر 9000گھرکی صفائی کیلئے ایک حقیقی ارتقائی عمل ہے جو روایتی روبوٹ ویکیوم کے مقابلے میں ایک جھاڑوکی طرح گھرکے ہرحصہ میں جمی مٹی کو مکمل صاف کردیتا ہے۔

Powerbot VR9000 نے زبردست سکشن طاقت کے ذریعے صفائی میں ایک نئی دورکاآغازکردیا ہے جس کو روایتی ویکیوم کے سکشن پاورکے مقابلے میں 60 گنا زیادہ بڑھا یا گیا ہے ۔مزیدبرآں اس میں نصب بڑے سائزکا برش صفائی کو یقینی بناتا ہے جبکہ اس کا منفرد CycloneForce ٹیکنالوجی بھرے ہوئے فلٹرکے خطرے کو بھی کم کر دیتا ہے ۔