7 پاکستانی کمپنیاں کاروبارکے مواقع اور نئے شراکت دار تلاش کرنے کے لیے ڈنمارک کادورہ کریں گی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء)7 پاکستانی کمپنیاں کاروبارکے مواقع اور نئے شراکت دار تلاش کرنے کے لیے ڈنمارک کا 7 دن کا دورہ کریں گی ۔یہ کمپنیاں قابل تجدید توانائی اور توانائی کی بچت کے شعبے میں کام کریں گی۔ڈنمارک کے دورے کے دوران یہ کمپنیاں ہوا سے توانائی،شمسی توانائی اور پانی کی ٹیکنالوجی میں ما یہ نازڈینش کمپنیوں سے ملاقات کریں گی اور متعلقہ شعبوں میں ٹیکنالوجی دیکھنے کے لیے مختلف جگہوں کادورہ کریں گی۔

اس امر کا آ غازاسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا ہے۔یہ پروگرام کوپن ھیگن میں ڈینش انڈ سٹریز کی کنفیڈریشن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ڈنمارک کے سفیرجسپر مولر سورنسن نے کہا ٰ کہ میں بڑاخوش ہوں کہ ہم پاکستانی کمپنیوں کے لیے ڈنمارک کے دورے کا اہتمام کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان حقیقی تجارتی حجم موجودہ تجارتی حجم425ملین ڈالر سے زیادہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال کے آغاز میں ڈنمارک کی حکومت نے پاکستان ایک نئی کاروباری سہولت ڈنیڈا کاروباری آلات فراہم کرنے کا اعلان کیاجو کہ ڈنمارک کی ترقیاتی امداد کا حصہ ہے۔ڈنمارک کے سفارتخانے کے کمرشل قونصلر اثرقریشی نے بتایاکہ اس سہولت کا مقصد ڈینش ٹیکنالوجی اور مہارت کو ترقی پزیر ممالک میں دونوں ملکوں کی کمپنیوں کی کاروباری شراکت اور تعاون سے منتقل کرنا ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہاس کے زریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ترقی اور روزگار کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔پاکستان سے کریٹو ایلکٹرونکس و آٹو مییشن،ایسوسی ایٹڈٹیکسٹائل کنسلٹنٹس،ڈائنامک انجنےئرنگ اینڈ آٹو مییشن، ای ایم آر کنسلٹنٹس،بخش انرجی،ٹیسلہ انرجی،حفیزگھی اینڈ جنرل ملزکے نمائندوں کا وفد ڈنمارک کا دورہ کرے گا۔

بخش انرجی پرائیویٹ لمیٹڈکی ڈائریکٹرمس فضہ فرحا ن نے کہا ہے کہ ہم بہت خوش ہیں کہ ہمیں ڈنمارک میں مختلف کمپنیوں سے ملنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ڈینش کمپنیاں بہترین ٹیکنالوجی اور مہارت میں مشہور ہیں۔ انہوں نے ڈنمارک کے سفارتخانے کااس تعمیری مقصدکے آغاز پر شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنے اور پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی سے آشکا ر ہونے کا موقع ملے گا۔

ہم پر امید ہیں کہ ڈنمارک کے دورے سے ہمارے گاہکوں اور ہمیں مختلف ٹیکنالوجیز اور ماڈلز دستیاب ہونگے۔ہم ڈنمارک کے سفارتخانے کے اس اقدام کو سراہتے ہیں ۔ ڈنمارک کے سفیرجسپر مولر سورنسن نے کہا ٰ کہ سفارتخانے میں نئے کمرشل قونصلر اثر قریشی کی تعیناتی سے پاکستان میں کاروبار کی خواہاں ڈینش کمپنیوں نے زیادہ دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔اثر قریشی کے والدین ایک نسل قبل پاکستان سے ھجرت کر گئے تھے۔ مسٹر قریشی انتہائی قابل ہونے کے ساتھ ڈنمارک کی مرکزی حکومت اور مالیاتی شعبے کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کاروباری تعلقات کے فروغ کے لے قابل قدر کام سرانجام دیا ہے۔