Live Updates

خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت تحت 340چھوٹے ڈیمز بنا رہی ہے ،بجلی 2روپے فی یونٹ ملے گی،عمران خان ،

سیاست میں آنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی نوارا کشتی دیکھ کر کیا، 18 سال کی سیاست میں بہت اتارچڑھاؤآئے مگرمیں ڈٹارہااورہرناممکن کو ممکن کردکھایا، شریف خاندان نے مختلف بنکوں سے380 کروڑ قرضہ لیا گیاپھر واپس ہی نہیں کیا ،امریکہ کے دورے پر ایک ہفتے میں نواز شریف 4کروڑ خرچ کرنے والے ہیں،وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ریٹائرملازمین کے ویلفیئربورڈ سے میٹروبسوں کے لیے 130کروڑ روپے قرضہ لے لیا، کسی میڈیا ہاؤس پرپتھراؤنہ کیاجائے، تحریک انصاف کے چیئرمین دھرنے کے شرکاء سے خطاب

ہفتہ 20 ستمبر 2014 23:12

خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت تحت 340چھوٹے ڈیمز بنا رہی ہے ،بجلی 2روپے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے چند سالوں میں یہ صوبہ باقیوں سے آگے نکل جائے گا، نئے پاکستان کا خواب بس پورے ہونے کو ہے،مجھے ایک ایسا پاکستان نظر آ رہا ہے جو جمہوری ہو گا، جو دنیا میں کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے گا، جو دوسروں کی امداد کرے گا اور جہاں آنے کے لئے لوگ ویزا درخواستیں دیں گے،خیبر پختونخواہ میں ہم نے معلومات تک رسائی، سروسز تک رسائی اور احتساب بل سمیت نئے قوانین بنائے ہیں،اپنی صوبائی حکومت کے تحت ہم 340چھوٹے ڈیمز بنا رہے ہیں اور بجلی 2روپے فی یونٹ ملے گی،خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا، تعمیر اسکول پروگرام کے تحت اسکول تعمیر رہے ہیں، غریبوں کے لئے نبیادی ضرورت کی اشیاء پرسبسڈی دے رہے ہیں، یہ ہماری ایک سال کی کارکردگی ہے، تھوڑا مزید وقت مل گیا تو وہ صوبہ پوری قوم سے الگ نظر آئے گا،ڈومیسائل اورشناختی کارڈدوہفتوں میں ملے گا،لوگوں کو باربار دفتروں کے چکر نہیں لگاناپڑیں گے ، ان حکمرانوں کا مقصد اس قوم کی خدمت کرنا نہیں بلکہ اپنے پیسے بڑھانا ہے اور اب عوام ان کے خلاف باہر نکل آئی ہے اور ان سے آزادی حاصل کر کے ہی رہیں گے، سیاست میں آنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی نوارا کشتی دیکھ کر کیا

18 سال کی سیاست میں بہت مشکل وقت آئے، ایک وقت پارٹی میں صرف پانچ لوگ رہ گئے تھے مگرمیں ڈٹارہااورہرناممکن کو ممکن کردکھایا، شریف خاندان کی جانب سے مختلف بنکوں سے380 کروڑ روپے قرضہ لیا گیا مگریہ واپس ہی نہیں کیا گیا اور یہ قرضہ بینکوں نے عوام سے ٹیکس کے ذریعے پورا کیا ،امریکہ کے دورے پر ایک ہفتے میں نواز شریف 4کروڑ خرچ کرنے والے ہیں حالانکہ ہم پوری دنیا کے مقروض ہیں ،ایوان صدر اور وزیر اعظم کے گھر کا خرچہ 40لاکھ روپے روزانہ ہے ،وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ورکرز ویلفئیر بورڈ سے ریٹائرملازمین کی پنشن بڑھانے کی بجائے میٹروبسوں کے لیے 130کروڑ روپے اس محکمے سے قرضہ لے لیا ہمارے کارکنوں نے کسی میڈیادفترپر پتھراؤنہیں کیابلکہ یہ وہی لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا تھا، ہمارا کوئی کارکن اس حملے میں ملوث نہیں تھا،ہفتہ کی شب یہاں ڈی چوک میں آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ عوام کو خود نہیں یقین آ رہا کہ کتنی بڑی تبدیلی آ چکی ہے، پاکستان بدل چکا ہے ، ہم خوش نصیب ہیں کہ یہ قوم جاگ گئی ہے اور یہ لوگ اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان حکمرانوں کا مقصد اس قوم کی خدمت کرنا نہیں بلکہ اپنے پیسے بڑھانا ہے اور اب عوام ان کے خلاف باہر نکل آئی ہے اور ان سے آزادی حاصل کر کے ہی رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ان کی 18 سال کی سیاست میں بہت مشکل وقت آئے، ایک وقت پارٹی میں صرف پانچ لوگ رہ گئے تھے،انہوں نے کہاکہ میں نے بچپن میں کرکٹر بننے کا شوق پالا تو سب نے کہا یہ کرکٹر نہیں بن سکتا، لیکن میں نے پاکستان کو ورلڈ کپ جیت کر دیا، پھر شوکت خانم ہسپتال بنانے لگا تو سب نے کہا پاکستان میں ایسا ہسپتال نہیں بن سکتا مگر یہ ہسپتال بنااوروہاں آج بھی غریبوں کاعلاج مفت کیا جا رہا ہے اسی طرح نمل یونیورسٹی بھی بنا کر دکھائی ،ان کا کہناتھا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی نوارا کشتی دیکھ کر کیا، پہلے الیکشن میں کوئی سیٹ نہ ملی، دوسرے انتخابات میں ایک ہی سیٹ ملی، تیسری باری تو نواز شریف نے دھوکہ دے کر الیکشن کا بائیکاٹ کروا دیا

اس کے بعد پارٹی تقریبا ختم ہی ہو چکی تھی مگراس عوام نے میراساتھ دیااور لاہور میں مینارپاکستان پر عوام کا سمندر آگیا اور میرا خواب پورا ہو گیا، ہماری قوم جاگ چکی تھی، انہوں نے کہا کہ میرے ہر خواب کی تعبیر ہو چکا ہے بس نئے پاکستان کا خواب باقی رہ گیا تھا اور آج اس دھرنے میں لوگوں کا سمندر دیکھ کر مجھے اس خواب کی تعبیر بھی بل کل سامنے نظر آ رہی ہے، مجھے ایک ایسا پاکستان نظر آ رہا ہے جو جمہوری ہو گا، جو دنیا میں کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے گا، جو دوسروں کی امداد کرے گا اور جہاں آنے کے لئے لوگ ویزا درخواستیں دیں گے، ان کہنا تھا کہ لارڈ نذیر نے آپ کو بتایا ہے کہ برطانیہ میں اصلی جمہوریت ہے اور لوگوں کو ان کے حقوق کا علم ہے ، عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ حکمرانوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں، وہاں سب قانون کی نظر میں برابر ہیں، حکمران اپنے اثاثے چھپا کر نہیں رکھ سکتے، انہوں نے شرکاکو آ گاہ کیا کہ خیبر پختونخواہ میں ہم نے معلومات تک رسائی، سروسز تک رسائی اور احتساب بل سمیت نئے قوانین بنائے ہیں،اپنی صوبائی حکومت کے تحت ہم 340چھوٹے ڈیمز بنا رہے ہیں اور بجلی 2روپے فی یونٹ ملے گی،خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا، تعمیر اسکول پروگرام کے تحت اسکول تعمیر رہے ہیں، غریبوں کے لئے نبیادی ضرورت کی اشیاء پرسبسڈی دے رہے ہیں، یہ ہماری ایک سال کی کارکردگی ہے، تھوڑا مزید وقت مل گیا تو وہ صوبہ پوری قوم سے الگ نظر آئے گا، انہوں نے دعوی کیا کہ شریف خاندان کی جانب سے مختلف بنکوں سے380 کروڑ روپے قرضہ لیا گیا ، اس میں نیشنل بینک سے سب سے زیادہ قرضہ 230کروڑروپے لیا گیا تھا، پھر یہ قرضہ واپس ہی نہیں کیا گیا اور یہ قرضہ بینکوں نے عوام سے ٹیکس کے ذریعے پورا کیا گیا اگر اسی طرح میں چاہوں تو خیبر پختونخواہ میں پیسہ کما سکتا ہوں مگر وہاں ہم نے قانون پاس کیا ہے کہ کوئی شخص حکومت میں ہوتے ہوئے کاروبا ر نہیں کر سکتا، اگر کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کے ٹی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر ملز کے لئے پبلک ہیلتھ کے 250کروڑ روپے سے پل تعمیر کیا گیا، امریکہ کے دودرے پر ایک ہفتے میں نواز شریف 4کروڑ خرچ کرنے والے ہیں حالانکہ ہم پوری دنیا کے مقروض ہیں جبکہ 50اسلامی ممالک کے برابر آمدنی والے برطانیہ کا وزیر اعظم برطانوی سفارت خانے کی عمارت میں رہتا ہے اورعام مسافر وں کی طرح سفر کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں ہر پاکستانی 35ہزار روپے کا مقروض تھا.

زرداری کی حکومت میں یہ قرضہ 75ہزار اور آج میاں نواز شریف کی حکومت میں مزید بڑھ کر 1لاکھ 10ہزار روہے ہو گیا ہے دوسری جانب 61فیصدپاکستانی وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے، 45فیصد کے قد چھوٹے رہ چکے ہیں ، اس ملک میں ہر سال 4لاکھ بچے گندہ پانی پینے کی وجہ سے مر جاتے ہیں تو ہر 20سیکنڈمیں ایک ماں کی موت ہوتی ہے اور ہمارے وزیر اعظم بیرون ملک دوروں پر سالانہ 150کروڑروپے خرچ کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ایوان صدر اور وزیر اعظم کے گھر کا خرچہ 40لاکھ روپے روزانہ ہے سب سے بڑھ کر یہ کہورکرز ویلفئیر بورڈ کے ذریعے ریٹائرڈلوگوں کو 3ہزار روپے پنشن دی جا رہی ہے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 130کروڑ روپے اس محکمے سے قرضہ لے لیا ہے تاکہ ان غریبوں کے پیسوں کی مزید میٹرو بسیں بنائی جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب لوگ مزید اس نظام کے غلام نہیں رہیں گے ، یہی وجہ ہے کہ کل کامونکی میں کسانوں نے 5گھنٹے تک اس وجہ سے احتجاج کیا کہ ان کے علاقے کے ایم این اے نے سیلاب میں اپنی زمین بچانے کے لئے ان کو ڈبو دیاتھا، یہ لوگ جاگ اٹھے ہیں اور اپنے حقوق لے کر ہی جائیں گے۔انہوں نے خطاب کے دوران میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کارکنوں کی جانب سے تنگ نہ کیا جائے، کسی میڈیا دفتر پر پتھر نہ مارے جائیں، یہ تحریک انصاف کی پالیسی نہیں ہے،دھرنے میں ہزاروں پولیس والے موجود ہوتے ہیں یہ میڈیادفتر پر حملے کے وقت کہا ں جاتے ہیں؟ نجی ٹی وی کے ایک اینکرنے بھی کہاہے کہ جب کارکن میڈیادفتر پر حملہ کرتے ہیں تو پولیس والے وہاں سے چلے جاتے ہیں، لگتا یہ ہے کہ حملے ہمارے کارکن نہیں کر رہے بلکہ وہ لوگ ہی کر رہے ہیں جنہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا تھا، ہمارا کوئی کارکن اس حملے میں ملوث نہیں تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات