Live Updates

عمران خان کھیلنے کیلئے چاند مانگ رہے ہیں ،کہاں سے لاکر دیا جائے ‘ خواجہ سعد رفیق،

یہ سوال اٹھایا جارہا ہے چین کے صدر کادورہ منسوخ ہونے پردھرنے والے کیوں شرمندہ نہیں؟

ہفتہ 20 ستمبر 2014 23:10

عمران خان کھیلنے کیلئے چاند مانگ رہے ہیں ،کہاں سے لاکر دیا جائے ‘ خواجہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کھیلنے کیلئے چاند مانگ رہے ہیں وہ انہیں کہاں سے لاکر دیا جائے ،نیا پاکستان بنانے کانعرہ لگاکر اننگز کا آغاز کیا گیا لیکن اعلان کرنے والے پرانے پاکستان کو بھی دو دہائیاں پیچھے لے گئے ،آج یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ چین کے صدر کادورہ منسوخ ہونے پردھرنے والے کیوں شرمندہ نہیں ؟۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دھرنے والوں کی ضد اور انا کی وجہ سے عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ،عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے آج اپنے فیصلے پریقینا پچھتارہے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بتائیں وہ ملک کو کس ڈگرپرڈالنا چاہتے ہیں اور انہیں اپنی اداؤں پر ضرور غور کرنا چاہیے ۔جوشخص یہ توقع کرتا ہے کہ اسے وزیراعظم کے منصب کے لئے چنا جائے اس کا ایسا لب و لہجہ ہے جو مولا جٹ کا بھی نہیں تھا ۔

یہ حکومت کونہیں بلکہ ریاست کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے، ضد اورانا کی سیاست کی وجہ سے عمران خان کی سیاست تباہ ہو گئی ہے اور انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ۔عمران نئے پاکستان کی جھانسہ دے رہے تھے لیکن وہ نئے پاکستان کو بھی بیس سال پیچھے لے گئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات