وزیر اعلیٰ پنجاب نے گنے کے کاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، ڈی سی او سرگودہا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 23:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گنے کے کاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنروں کو اپنی اپنی شوگرملوں کی انتظامیہ سے فوری طو رپر رابطہ کر کے ادائیگی کا شیڈول جاری کروانے کی ہدایت کی او رشیڈول کے مطابق ادائیگی نہ کرنے وا لی شوگرملز انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے شوگرملز بلاتاخیر سیل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے ۔

ڈی سی او نے ڈیفالٹر شوگرملز کی چینی کا سٹاک قبضہ میں لے کر واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ شاہپور شوگرملز کے ذمہ بارہ کروڑ جبکہ چشتیہ شوگرملز فروکہ کے ذمہ بیس کروڑ روپے تک کے کسانوں کے واجبات بقایا چلے آ رہے ہیں جن کی فوری ادائیگی کیلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے او رحکومت نے عدم ادائیگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو نادھندہ شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :