Live Updates

عارف علوی نے بتایاعوامی تحریک قومی اسمبلی پر حملہ کرے گی،جاوید ہاشمی کا انکشاف،عمران خان نے کہاتھا ڈی چوک سے آگے جانامجبوری ہے، پارٹی اجلاسوں کے دوران ہمیشہ کپتان کو شارٹ کٹ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا،تحریک انصاف کے صدرکی گفتگو

ہفتہ 20 ستمبر 2014 22:41

عارف علوی نے بتایاعوامی تحریک قومی اسمبلی پر حملہ کرے گی،جاوید ہاشمی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) تحریک انصاف کے منتخب صدرجاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت کے سینئررہنماء عارف علوی نے انہیں بتایاکہ پاکستان عوامی تحریک نے کہاتھا کہ وہ قومی اسمبلی پر حملہ کریں گے ،عمران خان نے کہاتھا کہ ڈی چوک سے آگے جانامیری مجبوری ہے ،میں نے اللہ کو جان دینی ہے اگرجھوٹ بولوں تو مجھے بولنا بھی نصیب نہ ہو، آج بھی تحریک انصاف کا صدرہوں ، پارٹی کی جانب سے کوئی اظہار وجوہ کا نوٹس نہیں ملا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ آج بھی پارٹی کے صدر ہیں اور انہیں پارٹی کی جانب سے کوئی اظہار وجوہ کا نوٹس نہیں ملا، تو جواب کیا دیتے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی اجلاسوں کے دوران ہمیشہ عمران خان کو شارٹ کٹ استعمال نہ کرنے کا کہا میں نے ان سے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کی طرف آگے جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ پارٹی کی کورکمیٹی نے بھی پارلیمنٹ کی عمارت کی طرف نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اچانک آگے جانے کا اعلان کر دیا گیا،انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی جماعت کے سینئررہنماء عارف علوی نے انہیں بتایاکہ پاکستان عوامی تحریک نے کہاتھا کہ وہ قومی اسمبلی پر حملہ کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات