Live Updates

تحریک انصاف نے صوبہ کے عوام کو مایوس کیا ہے،صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے،پیر صابر شاہ ،گذشتہ روز کنونشن میں جیونواز جیو اور گو عمران گو کا نعرہ لگانا چاہتے تھے لیکن زبان کی پھسلن سے گو نواز گو کا نعرہ لگ گیا، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 20 ستمبر 2014 22:13

تحریک انصاف نے صوبہ کے عوام کو مایوس کیا ہے،صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صوبہ کے عوام کو مایوس کیا ہے۔ صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز کنونشن میں جیونواز جیو اور گو عمران گو کا نعرہ لگانا چاہتے تھے لیکن زبان کی پھسلن سے گو نواز گو کا نعرہ لگ گیا۔

وہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ ن لیگ نے پشاورمیں کامیاب کنونشن منعقد کرکے عمران خان کے چیلنج کاجواب دیدیاہے۔جوانہوں نے مسلم لیگ ن کواپنے خطاب میں دیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ دھرنوں نے ملکی نظام کومفلوج کررکھاہے۔ خیبرپختونخواحکومت گزشتہ ایک ماہ سے دھرنوں میں بیٹھی ہے۔تحریک انصاف نے صوبہ کے لوگوں کو مایوس کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ،بھتاخوری اوراغوا کا سلسلہ جاری ہے۔اسپتالوں کی حالت خراب ہے۔گذشتہ سال75ارب روپے کا بجٹ لیپس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگرین ترین کو پی پی ای آئی کا ٹھیکہ نہ دینے پر شوکت یوسف زئی کی وزارت ختم کردی گئی۔ صابرشاہ نے کہا کہ گزشتہ روززبان کی پھسلن سے گونوازگوکانعرہ لگا۔حالانکہ وہ جیو نواز جیو ،گو عمران گو کا نعرہ لگانا چاہتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں کامیاب کنونشن سے عمران خان کے چیلنج کا جواب دیدیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے آئی ڈی پیز کا کوئی پرسان حال نہیں صوبائی حکومت نے آئی ڈی پیز کے مسائل کو بھلا دیا وفاقی حکومت اپنی سطح پر آئی ڈی پیز کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے جب کہ صوبائی حکومت دھرنوں میں مصروف ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات